Awami Mohabbat is an Urdu daily published from Kasur and Islamabad. Its purpose is impartial reporting of public issues at the local level, and constructive, positive journalism.
Each edition runs to four pages and is published on this website the same day, so readers can pick it up from anywhere.
Iqbal Khokhar
Editor & Publisher
Editor and publisher of the newspaper, responsible for editorial policy and the daily edition.
پاکستان میں صحافت کرنا دراصل ہر روز اپنے کندھوں پر بے شمار ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھا کر ایک ایسے چوراہے پر کھڑے ہونے کے مترادف ہے، جہاں چاروں اطراف سے آنے والی ٹریفک سے صحافی کو خود کو بھی بچانا ہوتا ہے اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں بھی پوری کرنا ہوتی ہیں۔
ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صحافی کو بے شمار مسائل اور نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسے نہ صرف لوگوں کے طعنے اور تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے، بلکہ بعض اوقات فرائض کی انجام دہی میں اپنی جان بھی قربان کرنا پڑتی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے، جو عوام کے مسائل اور ان کی آواز متعلقہ حکام اور طاقتور حلقوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم اسی سفر میں اسے بااثر حلقوں کی جانب سے دھمکیوں، دباؤ اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جن میں صحافیوں کو قید کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی جان تک لے لی گئی۔
اسی مشکل اور حساس ماحول میں جب 2004ء میں ضلع قصور سے اخبار کا اجرا کیا گیا تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہاں اخبار نہیں چل سکے گا۔ لیکن مشکلات اور دھمکیوں کے باوجود اخبار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ ضلع قصور کا پہلا اخبار ہے۔
اس اخبار کی بنیادی شناخت ہمیشہ ذمہ دار، غیر جانبدار اور اصولی صحافت رہی ہے۔ یہاں کسی بھی رپورٹ کو رشوت، دباؤ یا ذاتی مفاد کی بنیاد پر تبدیل نہیں کیا گیا، بلکہ ہمیشہ حقائق اور صحافتی ذمہ داری کو مقدم رکھا گیا۔ غریب اور کمزور طبقے کی آواز کو اجاگر کرنا اور ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی بااثر شخص غلطی پر ہو تو محض اس کے اثر و رسوخ کی بنا پر اس کی غلطی کو نظر انداز نہیں کیا گیا، بلکہ حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی۔ یہی اصولی صحافت کسی بھی اخبار کی اصل طاقت ہوتی ہے۔
صحافت صرف خبریں شائع کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے؛ ایسی ذمہ داری جس میں عوام کی آواز بننا، مسائل کی نشاندہی کرنا، مظلوم کا ساتھ دینا اور معاشرے میں جواب دہی کے عمل کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنا شامل ہے۔ یہ سفر مشکلات، دباؤ اور نامساعد حالات کے باوجود جاری رہا، کیونکہ ہمارا مقصد صرف اخبار شائع کرنا نہیں تھا، بلکہ ایسی صحافت کو فروغ دینا تھا جو عوام کے مسائل کی ترجمانی کرے اور معاشرے کے ان طبقات کو آواز دے جن کی آواز اکثر طاقتور حلقوں تک نہیں پہنچ پاتی۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی مسیحی صحافی کو 27 یورپی ممالک کا دورہ کرنے کا موقع ملا، جو اس طویل صحافتی سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ میرے لیے یہ محض ایک کامیابی نہیں، بلکہ خدا تعالیٰ کی خاص عنایت اور فضل ہے، کیونکہ خدا کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ جو کچھ حاصل ہوا، جتنا سفر طے ہوا اور جو مقام ملا، وہ سب خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔ میری کوشش ہے کہ صحافت کے اس سفر میں اصول، سچائی، ذمہ داری اور عوام کی آواز کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔ صحافت کا بنیادی مقصد پوری ذمہ داری، گہری تحقیق اور دیانت داری کے ساتھ مستند معلومات عوام تک پہنچانا ہے۔
میں دنیا بھر کے ان تمام صحافیوں، رپورٹرز، کیمرہ مینوں اور ایڈیٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو ہر طرح کے موسم، حالات اور مشکلات میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں، اور جو دیانت داری کے ساتھ زرد صحافت سے دور رہ کر شعور کی شمع روشن رکھے ہوئے ہیں۔
آج کے دور میں، جہاں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی ترسیل کی رفتار بہت تیز ہو چکی ہے، وہاں جھوٹی خبروں اور افواہوں کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں ایک ذمہ دار صحافی کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک صرف درست اور قابلِ اعتماد حقائق پہنچائے۔ صحافت محض خبریں پھیلانے کا نام نہیں، بلکہ یہ سچائی، امانت داری، غیر جانبداری اور اخلاقی جرأت جیسے اوصاف کا تقاضا کرتی ہے۔ قومی ادارۂ صحافت سے اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد عملی میدان میں شفاف اور نظریاتی صحافت کا میرا مقصد صحافت کے مقدس پیشے کو عوامی خدمت اور سماجی اصلاح کا ذریعہ بنانا ہے۔
"عوامی محبت" غریب، مزدور، کسان، محنت کش اور مظلوم طبقے کا ترجمان اور ان کے حقوق کا پاسبان ہے۔ ہم ظلم اور ناانصافی کے خلاف رپورٹنگ کرتے ہیں۔ اخبار کی تعمیری اور مثبت رپورٹنگ پر "عوامی محبت" کو یورپی یونین سمیت عالمی اور قومی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ میں نے صحافت کی قدیم روایات اور اقدار کو جدید اصولوں اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بطور صحافی، معاشرے کا ایک ذمہ دار فرد ہوتے ہوئے، میں نے ہمیشہ صحافتی وقار اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ معلومات کی درست فراہمی، حقائق تک رسائی اور منفی سرگرمیوں کی تشہیر سے گریز میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ "عوامی محبت" کے ذریعے عوام سے محبت اور تاریکی کے خاتمے کے لیے روشنی کا سفر جاری ہے۔
خدا مجھے اپنے عزم میں ثابت قدم رکھے، آمین!پاکستان پائندہ باد، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
Editorial team
Editor
Iqbal Khokhar
Deputy Editor
Dr Azhar Younus
Magazine Editor
S. M. Sabir
Crime Desk In-charge
Malik Tahir Mehmood
Correspondents In-charge
Rasheed Lala
Circulation
Ashraf Aasi
Publication details
Frequency
Daily, four pages
Coverage
Kasur / Islamabad
Language
Urdu
Printed at
Chitar Press, Hospital Road, Lahore
Certification
ABC CERTIFIED
Contact
Head office: Hamza Town, 19-km Ferozepur Road, opposite Youhanabad Lahore 54600, Pakistan
Kasur office: Kot Radha Kishan, P.O. Box 08, Kasur